Friday, 12 September 2014

Who will t20 Captain Against Australia

*/ /*
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13ستمبر۔2014ء) پی سی بی اکتوبر میں آسٹریلیا کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کپتان کا اعلان اگلے ہفتے کرے گی جس کے لیے آل راوٴنڈر شاہد آفریدی اور نوجوان بلے باز صہیب مقصود کو مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کئی دنوں سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے نئے کپتان کی متلاشی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے دو ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق بوم بوم شاہد آفریدی اور نوجوان بلے باز صحیب مقصود میں سے کسی ایک کے نام قرہ فعل نکل سکتا ہے۔اگر بورڈ کسی تجربہ کار کھلاڑی کو ٹیم کی باگ ڈور دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو آفریدی ایسی صورت میں حتمی امیدوار ہوں گے تاہم اگر بورڈ طویل المدتی حکمت عملی کو سامنے رکھتا ہے تو نوجوان بلے باز صحیب مقصود کو کپتانی کے فرائض ادا کرنے کا کہا جاسکتا ہے۔تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ آفریدی کو موجودہ صورتحال میں مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے اور صہیب کو قیادت سونپنے کے امکانات کافی کم ہیں۔

0 comments:

Post a Comment